واشنگٹن،8؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے زندگی کو لاحق خطرات کے باوجود اپنی سکیورٹی بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔ پوپ فرانِسس کاکہنا ہے کہ وہ خطرات کے باوجود بلٹ پروف گاڑی یا بھاری سکیورٹی کا استعمال نہیں کریں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ پوپ فرانسِس کے پیش رو بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال کرتے رہے ہیں، مگر پوپ فرانسِس عام گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں۔ اطالوی لکھاری اندریا تورنیلی کی کتاب کے پیش لفظ میں پوپ فرانسِس نے لکھا ہیکہ وہ اپنی زندگی کو لاحق خطرات سے آگاہ ہیں، تاہم انہیں موت کا کوئی خوف نہیں۔